بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اعتکاف کی حالت میں کورنا ویکسین لگوانے کے لیے مسجد سے باہر جانا

سوال

 ایک شخص نے بروز جمعرات کرونا ویکسین لگایا،اب دوسرا ویکسین اگلے جمعرات کو لگائیں گے،سوال یہ ہے کہ یہ شخص اگر اعتکاف میں بیٹھ جائے تو کرونا ویکسین کے لیے نکل سکتا ہے یا نہیں ؟

جواب

اعتکاف کی حالت میں اگر کرونا ویکسین لگوانے کے لیے مسجد سے باہر جائے گا تو اس سے  (مسنون) اعتکاف فاسد ہوجائے گا ۔

 الفتاوى الهندية (1/ 212):

"(وأما مفسداته) فمنها الخروج من المسجد فلا يخرج المعتكف من معتكفه ليلا ونهارا إلا بعذر، وإن خرج من غير عذر ساعة فسد اعتكافه في قول أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - كذا في المحيط. سواء كان الخروج عامدا أو ناسيا هكذا في فتاوى قاضي خان".

 فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144209201472
تاریخ01-05-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں