تسبیح تراویح میں لفظ العظمۃ کا تلفظ
سوال
تسبیح تراویح میں جو لفظ پڑھا جاتا ہے "العظمۃ" اس میں "ظ" کے اوپر جزم پڑھنا درست ہے یا کہ "ظ" کے اوپرزبر پڑھنا درست ہے؟
جواب
اس لفظ میں بہتر یہ ہے کہ "ظاء" کے اوپر زبر پڑھا جائے، لیکن اگر جزم بھی پڑھ لیا جائے تو اس کی بھی گنجائش ہے، معنیٰ خراب نہ ہو گا۔
تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں:
تسبیح تراویح میں لفظ العظمۃ کے تلفظ کی تحقیق
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144209201457
تاریخ01-05-2021

