بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 جُمادى الأولى 1448ھ 26 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سانس کی تکلیف کی وجہ سے روزے میں انہیلر لینا

سوال

روزے  دار کو  سانس لینے میں دشواری ہوتی ہو اور دوائی  لگائے بغیر گزارہ مشکل ہو ،تو  ایسے  حالات  میں بھی دوائی  یا تیل کی اجازت نہیں؟

 

 

جواب

روزے  کی  حالت  میں جسم کے بیرونی حصے پر دوائی اور تیل لگایا جا سکتا ہے، اس سے روزے پر کوئی فرق نہیں پڑتا، البتہ  سانس  کا  مریض   روزے  کی حالت میں انہیلر  کا استعمال کرے تو روزہ ٹوٹ جائے گا؛ کیوں کہ   انہیلر   سے دوائی کے ذرات جسم میں داخل ہوتے ہیں، اس لیے  شدید ضرورت کے بغیر روزے  میں انہیلر  کا استعمال درست نہیں، اس کے استعمال سے روزہ ٹوٹ جائے گا ،  صرف قضا لازم ہو گی، کفارہ لازم نہیں ہوگا۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144209201426
تاریخ01-05-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں