زکام کی وجہ سے ناک کی نرم ہڈی تک پانی پہنچانا ممکن نہ ہو تو کیا کریں؟
سوال
مجھے اکثر نزلہ زکام رہتا ہے، جب غسل واجب ہو تو کوشش کے باوجود ناک کی نرم ہڈی تک پانی نہیں پہنچتا ، کیا اس صورت میں غسل ہو جائے گا؟
جواب
بصورتِ مسئولہ اگر آپ زکام کی وجہ سے ناک کی نرم ہڈی تک پانی نہیں پہنچا پاتے تو جس قدر ممکن ہو اس قدر اپنی سانس کے ساتھ ناک میں پانی پہنچانے کی کوشش کریں، نیز انگلی کے ذریعہ بھی پانی اندر تک پہنچانے کی کوشش کریں، ایسا کر لینے سے فرض غسل ہو جائے گا۔
مجمع الأنهر في شرح ملتقى الأبحر (1/ 14):
"قال صاحب الإصلاح: اعلم أن المضمضة ليست غسل الفم، وكذا الاستنشاق ليس غسل الأنف بل هي عبارة عن إدارة الماء في الفم، وهو عبارة عن جذب الماء بالنفس نص على ذلك في فصل الجنائز صاحب غاية البيان".
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

