سینے اور ٹانگوں وغیرہ کے بال کاٹنا
سوال
کیا مرد اپنے سینے کے اور بدن کے مختلف حصوں مثلًا ٹانگوں ہاتھوں وغیرہ کے بال صاف کرا سکتے ہیں؟
جواب
سینے اور بدن کے دیگر حصو ں کے بال صاف کرسکتے ہیں ، گناہ نہیں،البتہ بلاضرورت سینے ،کمر کے بال مونڈناادب کے خلاف ہے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"وفی حلق شعرالصدر والظهر ترك الأدب." (الفتاوى الهندیة 5/358)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144209201394
تاریخ29-04-2021

