بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا رجوع میں بیوی کا قبول کرنا ضروری ہے؟

سوال

ایک طلاق کے بعد اگر شوہر رجوع کرے توکیا بیوی کا رجوع مانناضروری ہے؟

جواب

شوہر کے رجوع کرنے کے لیے یہ  ضروری   نہیں  ہے کہ  بیوی اس کے رجوع کو قبول کرے، بیوی کے قبول کیے بغیر بھی شوہر کا رجوع درست ہو جاتا ہے، بشرطیکہ عدت کے دوران رجوع کیا جائے، عدت گزر جانے کے  بعد  رجوع درست نہیں ہو گا۔ نیز بہتر یہ ہے کہ شوہر رجوع پر دو  گواہ مقرر کرلے؛ تاکہ بوقتِ ضرورت رجوع ثابت کرسکے۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144209201370
تاریخ29-04-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں