روزے کی حالت میں سرمہ لگانے کا حکم
سوال
روزے کی حالت میں سرمہ لگانے کا حکم؟
جواب
روزے کی حالت میں سرمہ لگانا بلا کراہت جائز ہے، سرمہ وغیرہ لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، اگرچہ سرمہ کا اثر اور رنگ حلق اور تھوک میں محسوس کیوں نہ ہو۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144209201349
تاریخ29-04-2021

