بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ایک نکاح میں دو بہنوں کو جمع کرنا

سوال

ایک انسان دو بہنوں کو ایک ساتھ ایک ہی گھر میں شادی کر کے اپنی بیویاں بنا کر رکھ سکتا ہے؟

جواب

ایک انسان دو بہنوں کو ایک  ساتھ  شادی کر کے اپنی بیویاں بنا کر نہیں  رکھ سکتا ،  یہ  فعل حرام ہے ۔

 قرآنِ مجید میں ہے:

﴿ وَأَنْ تَجْمَعُوا بَيْنَ الْأُخْتَيْنِ إِلَّا مَا قَدْسَلَفَ﴾ [النساء : 24]

ترجمہ:  اور یہ کہ (حرام ہے  تم پر کہ ) تم دو بہنوں کو (رضاعی ہوں یا نسبی) ایک ساتھ رکھو ،لیکن جو  (قرآن  کا حکم آنے سے) پہلے ہوچکا۔

اسی طرح احادیثِ  مبارکہ میں بھی صراحتًا اس کی ممانعت موجود ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144209201328
تاریخ29-04-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں