غیر مسلم کو زکوٰۃ دینا
سوال
زکوۃ غیر مسلم پر خرچ کرسکتے ہیں؟
جواب
غیر مسلم کو زکوۃ دینا جائز نہیں ہے، اس لیے کہ زکوۃ کی ادائیگی کے لیے مستحق زکوٰۃ ،مسلمان کو مالک بنانا ضروری ہے، البتہ غیر مسلم اگر ضرورت مند ہو، اور مسلمانوں کے خلاف برسر پیکار نہ ہو تو نفلی صدقات وغیرہ سے اس کی مدد کی جاسکتی ہے۔
"عن إبراهیم بن مهاجر قال: سألت إبراهیم عن الصدقة علی غیر أهل الإسلام، فقال: أما الزکاة فلا، وأما إن شاء رجل أن یتصدق فلا بأس".
(المصنف لابن أبي شیبة / ما قالوا في الصدقة یعطي منها أهل الذمة۶؍۵۱۳ رقم:۱۰۴۱۰)
فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

