مماتی کے پیچھے نماز
سوال
مماتی کے پیچھے نماز درست ہوتی ہے یا نہیں ؟
جواب
حیات النبیﷺ کے بارے میں اہلِ سنت و الجماعت کا عقیدہ یہ ہے کہ حضرت اقدس نبی اکرم ﷺ اور تمام انبیاء کرام علیہم الصلوات و التسلیمات وفات کے بعد اپنی قبروں میں زندہ ہیں، ان کو روزی دی جاتی ہے ، ان کے اَبدانِ مقدسہ بعینہا محفوظ ہیں اور جسدِ عنصری کے ساتھ عالمِ برزخ میں ان کو حیات حاصل ہے، اور یہ حیات، حیاتِ دنیوی کے مماثل ،بلکہ بعض وجوہ سے حیاتِ دنیوی سے زیادہ قوی تر ہے، البتہ اَحکامِ شرعیہ کے وہ مکلف نہیں ہیں۔روضۂ اقدس میں جو درود پڑھا جائے حضور ﷺ اس کو خود بلا واسطہ سنتے ہیں۔
جو لوگ حیات النبیﷺ کا انکار کرتے ہیں ان کو عرف میں "مماتی" کہا جاتا ہے، اور یہ اہلِ سنت و الجماعت سے خارج ہیں ؛ اس لیے ان کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہِ تحریمی ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

