اریان نام رکھنا
سوال
"اریان" نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
’’آریان‘‘ یا ’’اریان‘‘یہ عربی زبان کا لفظ نہیں ہے، یہ کسی یونانی مؤرخ کا نام رہا ہے۔
ان ناموں کی بجائے لڑکے کے لیے انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ناموں میں سے اور لڑکی کے لیے صحابیات مکرمات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کرکے رکھ رکھنا زیادہ بہتر اور افضل ہے۔ ہماری ویب سائٹ کے سرورق پر اسلامی نام کے سیکشن میں سے آپ نام منتخب کرسکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

