شیعہ کے گھر کا کھانا
سوال
ایسے شیعہ کے گھر سے کھانا آیا جو اخلاقًا صحیح ہے، نوکری بھی حلال ہے اور کھانا اللہ کے نام کا ہو تو ایسی صورت میں کھانا کھا سکتے ہیں؟
جواب
بصورتِ مسئولہ اگر کھانے میں حرام اجزاء شامل نہ ہوں تو صرف اہلِ تشیع ہونے کی وجہ سے اس کا کھانا حرام نہیں ہوگا،اس کا کھاناکھا سکتے ہیں ۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144209201301
تاریخ28-04-2021

