بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بارہ تولہ سونے پر واجب الادا زکات کی مقدار

سوال

بارہ تولہ سونے پر کتنی زکات واجب الادا ہے،اور کیا گاڑی اور ذاتی  استعمال کے موبائل فونز پر بھی زکات ادا کرنا واجب  ہے؟

جواب

آپ زکات کی ادائیگی کے وقت بارہ تولہ سونا کی کل مالیت معلوم کرلیں، بارہ تولہ سونے کی کل مالیت کا ڈھائی فیصد (چالیسواں حصہ) کے بقدر رقم زکات میں دینا لازم ہوگا۔ البتہ   گاڑی اور  موبائل فون جو تجارت (بیچ کر نفع کمانے) کی نیت سے نہ خریدے ہوں، ان  پر زکات واجب نہیں ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 295):

’’باب زكاة المال أل فيه للمعهود في حديث «هاتوا ربع عشر أموالكم» فإن المراد به غير السائمة لأن زكاتها غير مقدرة به. (نصاب الذهب عشرون مثقالا والفضة مائتا درهم) ۔۔۔۔۔۔ (واللازم) مبتدأ (في مضروب كل) منهما (ومعموله ولو تبرا أو حليا مطلقا) مباح الاستعمال أو لا ولو للتجمل والنفقة؛ لأنهما خلقا أثمانا فيزكيهما كيف كانا (أو) في (عرض تجارة قيمته نصاب) الجملة صفة عرض وهو هنا ما ليس بنقد. ۔۔۔۔۔۔۔۔ (ربع عشر) خبر قوله اللازم‘‘.

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144209201275
تاریخ28-04-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں