بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

آسمان کی طرف دیکھ کر دعا مانگنے کا حکم

سوال

کیا آسمان کی طرف دیکھ کر دعا مانگ سکتے ہیں؟ اس میں کوئی قباحت تو نہیں؟

 

جواب

دعا کے آداب میں سے ہے کہ  دعا کے دوران آسمان کی طرف نگاہ نہ اٹھائے؛ کیوں کہ یہ بے صبری کی علامت ہے یا خود کو نیک سمجھ کر  قبولیتِ  دعا  کے استحقاق کا اظہار  ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144209201208
تاریخ28-04-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں