بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزہ میں تصویر سازی

سوال

روزے میں تصویر  لینے  سے کیا ہوتا ہے؟

جواب

کسی شدید ضرورت کے بغیر جان دار / ذی روح کی تصویر کھینچنا شرعًا ناجائز اور حرام ہے، روزہ میں اس کا گناہ اور بھی زیادہ بڑھ  جاتا ہے،  اور  روزے میں گناہ کرنے سے  روزہ مکروہ ہوجاتا ہے، اس کے ثواب میں کمی ہوجاتی ہے، اس لیے اس سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔

حدیث مبارک میں ہے:

"وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " من لم يدع قول الزور والعمل به فليس لله حاجة في أن يدع طعامه وشرابه" . رواه البخاري (3/26، برقم : 1903 )

ترجمہ: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے  کہ رسول اللہ ﷺ نےارشاد  فرمایا:  جو شخص (روزے کی حالت میں) لغو و باطل کلام اور بے ہودہ  افعال نہ چھوڑے گا تو اللہ کو اس بات کی پرواہ نہیں  ہے کہ  وہ اپنا  کھانا پینا چھوڑ دے۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144209201142
تاریخ27-04-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں