"کیا وہ خدا بن گیا" کہنے کا حکم
سوال
ایک مغرور شخص کے متعلق آپس میں بات چیت کرتے ہوئے ، اس شخص کی ایک غرور بھری حرکت سن کر میرے منہ سے نکل گیا کہ "کیا وہ خدا بن گیا ہے" کیا یہ کفریہ جملہ ہے؟کیا مجھے تجدیدِ ایمان اور تجدیدِ نکاح کی ضرورت ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں آپ کا مذکورہ شخص کے بارے میں یہ جملہ " کیا وہ خدا بن گیا ہے" کہنے سے کفر لازم نہیں آتا، اور اس جملہ سے تجدیدِ نکاح اور تجدیدِ ایمان بھی لازم نہیں۔ البتہ آئندہ گفتگو میں احتیاط کرنا لازم ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

