بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 جُمادى الأولى 1448ھ 26 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزے میں کھٹی ڈکار آنا

سوال

روزےکی حالت میں کھٹی ڈکارآجائےجب کہ اس کاذائقہ بڑی دیرتک حلق میں موجودرہے، اس صورت میں روزےکاکیاحکم ہے؟

جواب

روزے کی حالت میں محض کھٹی ڈکار آنے سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑتا، اگر ڈکار سے کھٹا پانی وغیرہ حلق تک آیا، منہ میں نہیں آیا، اور اندر ہی اندر نگل لیا یا حلق سے اوپر آیا اور غیر ارادی طورپر خود بخود اندر چلا گیا تو روزہ فاسد نہیں ہوگا۔ البتہ اگر ڈکار کے ساتھ  کھانا وغیرہ منہ بھر کر آگیا اور منہ میں آجانے کے بعد  پھر اس کو اپنے قصد وارادے سے نگل لیا تو روزہ فاسد ہوجائے گا، خواہ تھوڑی ہی مقدار  کیوں نہ نگلا ہو ، بشرطیکہ نگلے ہوئے کی مقدار چنے کے دانے کی مقدار سے کم نہ ہو، اس  روزے  کی قضا لازم ہوگی،  کفارہ نہیں۔

  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144209201120
تاریخ27-04-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں