روزے میں انزال ہوجائے تو کیا حکم ہے؟
سوال
روزے کی حالت میں بیوی سے لپٹ کے انزال ہو جائے تو کیا حکم ہوگا؟
جواب
روزے کی حالت میں بیوی سے ملاعبت، بوس و کنار کی وجہ سے اگر انزال ہو جائے تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے، اور رمضان کے احترام میں باقی دن کھانے پینے سے اجتناب ضروری ہو گا۔ بعد میں قضا کی نیت سے ایک روزہ بھی رکھنا ہوگا، اور توبہ و استغفار بھی کرنا چاہیے۔ جسے خود پر اطمینان نہ ہو، اسے روزے کی حالت میں اس فعل سے اجتناب کرنا لازم ہے۔
الفتاوى الهندية (1/ 204):
"وإذا قبل امرأته، وأنزل فسد صومه من غير كفارة، كذا في المحيط ... والمس والمباشرة والمصافحة والمعانقة كالقبلة، كذا في البحر الرائق."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

