آرٹیفشل انگوٹھی کا حکم
سوال
مصنوعی انگوٹھی کا کیا حکم ہے؟
جواب
مصنوعی (سونے چاندی کے علاوہ ) انگوٹھی عورتوں اور مرد دونوں کے لیے جائز نہیں ہے۔ عورتوں کے لیے صرف سونے یا چاندی کی انگوٹھی پہننا جائز ہے، اور مردوں کے لیے 4.5 ماشہ تک کی چاندی کی انگوٹھی پہننے کی گنجائش ہے۔ انگوٹھی کے علاوہ دیگر مصنوعی زیورات عورتوں کے لیے پہننے کی اجازت ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144209201076
تاریخ26-04-2021

