رمضان کے روزوں کے فدیے کی مقدار
سوال
اب کے ریٹ کے مطابق روزے کا فدیہ تیس دن کا کتنا ادا کروں؟
جواب
ایک روزے کے فدیہ کی مقدار پونے دو کلو گندم یا اس کی قیمت ہے، مہینہ میں جتنے روزے ہوں 29 یا 30 اتنے ہی فدیہ ادا کرنے ہوں گے۔
اگر کوئی شخص اتنا بوڑھا یا ایسا بیمار ہو کہ زندگی بھر اس کے صحیح ہونے کی امید نہ ہو تو یہ ہر روزہ کے بدلے پونے دو کلو گندم یا اس کی قیمت ( جو کہ کراچی میں آج کل تقریباً 140روپے ہے) کسی مستحق شخص کو دے دے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144209200984
تاریخ26-04-2021

