بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

الکحل ملے پرفیوم کی خرید و فروخت کا حکم

سوال

میں بوڈی اسپرے کا کام کرتاہوں، اب ہمیں  یہ معلوم نہیں کہ اس میں کونسا الکحل استعمال ہوتا  ہے ۔تو میرا کاروبار صحیح  ہے یا نہیں ؟

جواب

الکحل کئی قسم کاہوتاہے ،بعض پاک اوربعض ناپاک؛ لہذالکحل اگر انگور یا کھجور سے کشید کرکے بنایا گیا ہو تو وہ ناپاک اور حرام ہے اوراس کااستعمال درست نہیں۔اور اگر ان کے علاوہ کسی اور چیز سے بنایا گیا ہے تو اس کا اتنا استعمال جائز ہے جو نشے کی حد تک نہ پہنچتا ہو۔آج کل زیادہ تر الکحل انگور اور کھجور کے علاوہ اورچیزوں جیسے سبزیوں،گنے اور پٹرول وغیرہ سے بنایا جاتا ہے، اس لیے ایسی خوشبو اور پرفیوم کا استعمال اور اس کا کاروبار کرنا بھی  جائز ہے جس میں  مذکورہ الکحل ملا ہوا ہو، البتہ اگر یقین کے ساتھ معلوم ہوجائے کہ انگور یا کھجور سے کشید کردہ "الکحل"  شامل ہے تو اس کا استعمال اور خرید و فروخت جائز نہیں ہوگی۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144209200945
تاریخ25-04-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں