بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عشاء سے پہلے تراویح پڑھ لینا

سوال

عشاء کی فرض نماز  پڑھنے سے پہلے تراویح  کی نماز  پڑھنے کا حکم کیا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ   تراویح کی نماز عشاء کےتابع ہے، لہٰذا  عشاء کے فرض ادا کرنے سے پہلے تراویح  پڑھ  لینا درست نہیں ، بلکہ اس صورت میں عشاء کے فرضوں کے بعد تراویح کا اعادہ لازم ہوگا۔

عالمگیری میں ہے:

"«وَالصَّحِيحُ أَنَّ وَقْتَهَا مَا بَعْدَ الْعِشَاءِ إلَى طُلُوعِ الْفَجْرِ قَبْلَ الْوِتْرِ وَبَعْدَهُ حَتَّى لَوْ تَبَيَّنَ أَنَّ الْعِشَاءَ صَلَّاهَا بِلَا طَهَارَةٍ دُونَ التَّرَاوِيحِ وَالْوِتْرِ أَعَادَ التَّرَاوِيحَ مَعَ الْعِشَاءِ دُونَ الْوِتْرِ؛ لِأَنَّهَا تَبَعٌ لِلْعِشَاءِ»."

(«الفتاوى الهندية» (1/ 115)، (فَصْلٌ فِي التَّرَاوِيحِ)، (الباب التاسع في النوافل) ، الناشر: دار الفكر) 

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144209200922
تاریخ25-04-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں