تراویح میں دو امام ہونے کی صورت میں ترویحہ کے بعد امام کی تبدیلی افضل ہے
سوال
تراویح کی نماز اگر دو امام پڑھا رہے ہوں تو کیا دونوں دس دس رکعات پڑھا سکتے ہیں یا نہیں؟ یا ترویحہ کے اعتبار سے نماز پڑھانا ضروری ہے ؟
جواب
تراویح میں اگر امام ایک سے زائد ہوں تو بہتر یہ ہے کہ امام ترویحہ کے بعد بدلا جائے، درمیان میں نہیں، مثلًا: دو امام ہوں تو ایک آٹھ رکعت پڑھائے دوسرا بارہ رکعت پڑھائے۔ البتہ اگر دونوں نے دس، دس رکعات پڑھادی تب بھی نماز ہوجائے گی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144209200847
تاریخ25-04-2021

