لڑکی کا انشاء نام رکھنا
سوال
بیٹی کا نام انشاء رکھا جاسکتا ہے؟
جواب
"انشاء " کے معنی عربی زبان میں "پیدا کرنے / ایجاد کرنے " کے آتے ہیں ،یہ نام رکھا جاسکتا ہے۔ ناموں کے سلسے میں بہتر یہ ہے کہ اولاد کا نام انبیاء کرام علیہم السلام، صحابہ کرام ، صحابیات اور صالحین و صالحات کے ناموں میں سے کسی نام پر رکھا جائے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144209200846
تاریخ25-04-2021

