روزے کی حالت میں بیوی کو چھونے سے انزال ہونے کا حکم
?سوال
روزہ کی حالت میں اگر میاں بیوی اکٹھے لیٹے ہوں اور ہاتھ وغیرہ لگانے سے انزال ہو جائے تو روزہ کے بارے ميں کیا حکم ہے؟
✓جواب
روزے کی حالت میں بیوی کو چھونےسے اگر منی خارج ہوگئی تو روزہ فاسد ہوجائے گا اور اس روزے کی قضا اس کے ذمہ لازم ہوگی، البتہ کفارہ لازم نہیں ہوگا۔
الفتاوى الهندية (1/ 204)
"وإذا قبل امرأته، وأنزل فسد صومه من غير كفارة، كذا في المحيط ... والمس والمباشرة والمصافحة والمعانقة كالقبلة، كذا في البحر الرائق."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

