بستر پر لیٹ کر بلا وضو قرآن مجید کی مختصر سورتیں پڑھنا
سوال
بستر پر لیٹ کر بنا وضو اور بنا قرآن مجید حفظ میں قرآن مجید کے چھوٹی سورتیں پڑھنا ثواب کی نیت سے کیا جائز ہے؟
جواب
لباس پاک ہو اور ستر چھپا ہوا ہو تو بستر پر لیٹ کر بلا وضو حفظ سے قرآن مجید کی مختصر اور طویل سورتیں پڑھنا ثواب کی نیت سے جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144209200786
تاریخ24-04-2021

