بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

رخصتی سے پہلے شوہر کا انتقال ہو تو عدت کا حکم

سوال

اگر نکاح ہوا ہو  لیکن رخصتی نہیں ہوئی ہو، اس دوران شوہر کا انتقال ہوجائے تو اس کی بیوی کےلیے  عدت کا کیا حکم ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں عورت پر چار مہینہ دس دن عدت گزارنا لازم ہے۔

"وعدة المتوفی عنها زوجها إذا کانت غیر حامل وهي حرة أربعة أشهر وعشرًا، یستوي في ذٰلک الدخول وعدم الدخول والصغر والکبر".

(الفتاویٰ التاتارخانیة ۵؍۲۲۸ رقم: ۷۷۲۵)

 فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144209200740
تاریخ24-04-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں