بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

دس دن کی عادت والی عورت کا دس دن سے زیادہ خون دیکھنا

سوال

اگر کسی عورت کی عادت 6 دن تھی حیض کی۔ پھر بڑھتے بڑھتے 10 دن ہوگئی۔ پھر دس دن سے زیادہ خون آجائے تو کیا حکم ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ  میں  دس  دن  سے آنے والا خون استحاضہ ہے اور استحاضہ کے خون کے دنوں میں عورت پاک ہوتی ہے، نمازیں پڑھے  گی اور روزے بھی رکھے  گی۔ باقی دس دن کے بعد پندرہ دن طہر کے شمار ہوں گے، اس کے بعد حیض شروع ہوگا،  مثلًا  اگر بارہ  دن خون آیا اور پھر دس دن بعد پھر خون آگیا تو ابتدائی دس دن حیض ہوں  گے، پھر پندرہ  دن پاکی  کے  شمار ہوں گے،  سولہویں دن سے حیض شروع ہوگا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1 / 285):

"(وأقل الطهر) بين الحيضتين أو النفاس والحيض (خمسة عشر يوما) ولياليها إجماعًا."

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144209200732
تاریخ24-04-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں