بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ایک بیٹے اور تین بیٹیوں میں 30 لاکھ وراثت کی تقسیم

سوال

والد کا انتقال ہوگیا ہے۔ ورثاء میں ایک بیٹا، تین بیٹیاں ہیں۔ مکان کی قیمت 30 لاکھ ہے۔ تقسیمِ شرعی بتائیں!

جواب

صورتِ مسئولہ میں مرحوم  کی میراث کی تقسیم کا شرعی طریقہ یہ ہے کہ مرحوم کے حقوقِ متقدمہ یعنی تجہیز و تکفین کا خرچہ نکالنے کے بعد ، اگر مرحوم کے ذمہ کوئی قرض ہو اسے ادا کرنے کے بعد ،اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو اسے ایک تہائی ترکہ میں سے نافذ کرنے کے بعد، باقی کل ترکہ  کو 5  حصوں میں تقسیم کرکے 2 حصے بیٹے کو اور ایک ایک حصہ ہر بیٹی کو ملے گا۔

30 لاکھ روپے  میں مکان فروخت ہوجائے تو اس کے اعتبار سے 12 لاکھ روپے بیٹے کو اور   ہر بیٹی کو  6 لاکھ روپے ملیں گے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144209200705
تاریخ22-04-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں