عشاء کی نماز 12 بجے تک مؤخر کرنا
سوال
کیا عشاء کی نماز موخر کر کے 12 بجے کے بعد پڑھ سکتے ہیں؟
جواب
بغیر کسی عذر کے آدھی رات کے بعد عشاء کی نماز پڑھنا مکروہ ہے،آدھی رات کا وقت چاہے بارہ بجے ہو یا اس سے پہلے ہوجائے۔ تاہم نماز ادا ہوجائے گی۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1 / 367):
"(فإن أخرها إلى ما زاد على النصف) كره لتقليل الجماعة، أما إليه فمباح."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144209200692
تاریخ22-04-2021

