سگ گزیدہ بکرا صحیح ہوگیا تو اس کی قربانی کا حکم
سوال
ایک بکرے کو کتّے نے کاٹ لیا تھا، لیکن اب وہ اچھا ہوگیا ہے تو کیا اس کی قربانی ہوسکتی ہے ؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں بکرا صحیح حالت میں ہے تو اس کی قربانی درست ہے۔ البتہ طبی اعتبار سے اس کا گوشت مضر ہے یا نہیں، اس حوالے سے ماہرین سے رائے لے لی جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144209200680
تاریخ22-04-2021

