ایک ماہ میں حیض کی تعداد کے متعلق
سوال
حیض مہینے میں کتنی دفعہ آتا ہے؟
جواب
مختلف عورتوں کی ایام ماہواری کے اعتبار سے مختلف عادات ہوتی ہیں؛ لہذا متعین طور پر یہ نہیں بتایا جاسکتا کہ حیض ایک ماہ میں کتنی مرتبہ آتا ہے۔ تاہم حیض کی کم سے کم مدت 3 دن ہے اور طہر (پاکی) کی کم سے کم مقدار 15 دن ہے، اس لحاظ سے ایک ماہ میں دو مرتبہ حیض آنا ممکن ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144209200646
تاریخ21-04-2021

