بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

صدقہ فطر

سوال

صدقتہ الفطر میں ابھی کے وزن کے حساب سے ہمارے ملک ہندوستان میں گندم جو کشمش اور چھوارے کا وزن کتنا ہے؟ اور اگر کوئی شخص رقم دینا چاہے تو اُس کو  کتنی رقم دینا پڑےگی؟ 

جواب

صدقۂ فطر کی مقدار گندم کے اعتبار سے پونے دو کلو گندم یا پونے دو کلو گندم کی مارکیٹ کی قیمت ہے، احتیاطاً دو کلو گندم یا اس کی قیمت کا حساب کرلینا چاہیے۔

اور جو، کھجور  اور کشمش کے اعتبار سے  ساڑھے تین کلو  جو، یا کھجور یا کشمش یا  ساڑھے تین کلو کی بازار میں جو قیمت ہو ، وہ صدقہ فطر کے طور پر ادا کی جائے ۔

پس آپ اپنے علاقے  کے بازار میں ان اشیاء کی قیمتیں معلوم کرکے اپنی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر ادا کردیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144209200626
تاریخ21-04-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں