زکات کی رقم سے اپنے بیٹے کی اسکول فیس دینا
سوال
کیا میں اپنی زکات سے اپنے لڑکے کو، جن پر اسکول فیس واجب الادا ہے، دے سکتاہوں؟
جواب
زکات اپنی اولاد اور ان کی اولاد کو دینا جائز نہیں، لہذا صورتِ مسئولہ میں اپنے بیٹے کی اسکول فیس زکات سے ادا کرنا جائز نہ ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144209200625
تاریخ21-04-2021

