بلی کا نمازی کے سامنے سے گزرنا
سوال
اگر نمازی کے سامنے سے بلی گزرے تو اس کا کیا حکم ہے؟
جواب
نمازی کے سامنے سے بلی کے گزرنے سے اس کی نماز پر کوئی فرق نہیں پڑتا ۔
آپ کے مسائل اور ان کے حل میں ہے:
"بلی وغیرہ کا نمازی کے سامنے آجانا
س… اگر کسی وقت نماز پڑھتے ہوئے کوئی جاندار شے مثال کے طور پر بلی وغیرہ جائے نماز کے سامنے آجائے تو کیا کرنا چاہیے؟ اور ان چیزوں کو ہٹانے سے نیت تو نہیں ٹوٹتی؟ اگر ٹوٹ جائے تو کیا دوبارہ نماز پڑھنی چاہیے؟
ج… بلی وغیرہ کو ہٹانے کی ضرورت نہیں، نہ اس کے سامنے آنے سے نماز میں کوئی خلل آتا ہے، اور اگر ہاتھ کے اشارے سے بلی کو ہٹادیا تو نماز فاسد نہیں ہوگی۔"
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

