روزہ میں غسل کرتے وقت یا سر دھوتے وقت پانی غلطی سے حلق میں چلے جانا
?سوال
اگر غسل کرتے وقت یا سر دھوتے وقت حلق میں پانی چلا جائے تو کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
✓جواب
اگر غسل کرتے وقت یا سر دھوتے وقت پانی غلطی سے حلق سے نیچے اتر جائے اور روزہ یاد ہو تو روزہ فاسد ہو جائے گا، قضا لازم ہوگی ، کفارہ لازم نہیں ہوگا۔
الفتاوى الهندية (1/ 202):
'' وإن تمضمض أو استنشق فدخل الماء جوفه إن كان ذاكراً لصومه فسد صومه، وعليه القضاء، وإن لم يكن ذاكراً لايفسد صومه، كذا في الخلاصة، وعليه الاعتماد''.
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

