جنابت کی حالت میں روزہ کی نیت کرنا
سوال
اگر کوئی لگاتار جنابت کی حالت میں دو یا تین روزے رکھے تو کیا حکم ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں مذکورہ تمام روزے صحیح ہوں گے، البتہ نہانے میں اگر اتنی تاخیر کی کہ فجر قضا ہوگئی تو گناہ گار ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144209200517
تاریخ20-04-2021

