بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 جُمادى الأولى 1448ھ 06 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

چوہوں کو زہر دے کر مارنے حکم

?سوال

چوہے کو زہر دینا جائز ہے؟

✓جواب

  چوہوں کو زہر دے کر مارنا جائز ہے،  اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

عمدة القاری میں ہے:

"وقوله: يقتلن، خبره على صيغة المجهول. قوله: (في الحرم)، يعلم منه أن جواز قتلها في غير الحرام بالطريق الأولى."

(عمدة القاري: كتاب بدأ الخلق، باب خمس من الدواب فواسق يقتلن في الحرم (15/ 196)،ط. دار إحياء التراث العربي – بيروت)

الدر المختار میں ہے:

وجاز قتل ما يضر منها ككلب عقور وهرة  تضر .

(الدر المختار مع رد المحتار: كتاب الخنثى، مسائل شتى (6/ 752)،ط. دار الفكر-بيروت، الطبعة: الثانية، 1412هـ - 1992م)

فتاوی محمودیہ میں ہے:

"زہر دے کر مارنا یا ویسےہی  ماردینا بھی درست ہے۔"

(کتاب الحظر والاباحة، باب الانتفاع بالمحرمات، الفصل الخامس فیما یجوز قتلہ من الحیوانات(18/ 279)،ط. فاروقیہ، کراچی)

فقط، واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144209200516
تاریخ20-04-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں