بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قضاءِ عمری میں کتنی رکعات ادا کی جائیں گی؟

سوال

قضاء عمری ادا کرنے کے  لیے ہر نماز کی فرض رکعتیں کتنی ادا کی جاتی ہیں؟

جواب

قضا صرف فرض نمازوں اور وتر کی ہوتی ہے؛ لہٰذا  فجر کی  نماز میں دو رکعت، ظہر  کی نماز میں چار رکعت، عصر کی نماز میں چار رکعت ، مغرب  کی نماز میں تین رکعت اور عشاء کی نماز میں چار فرض اور تین وتر  قضا  کی جائیں گی۔ البتہ فجر کی نماز قضا ہوجائے یا اس کی صرف سنتیں چھوٹ جائیں اور اسی دن اشراق کا وقت ہوجانے کے بعد سے اسی دن زوال سے پہلے پہلے ادا کی جائیں تو فجر کی سنتیں بھی ادا کی جائیں گی، اس کے بعد سنتوں کی قضا نہیں ہوگی۔

باقی قضا  کرنے کے تفصیلی احکام دیکھنے کے لیے مندرجہ ذیل لنک کلک کریں:

قضاء عمری کا طریقہ

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144209200479
تاریخ20-04-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں