بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

زیورات کی زکات کس کے ذمہ ہے؟

سوال

میرے زيور کے ذمہ داری میرے شوہر نے لے رکھی ہے،  ان پر زکوٰۃ سے زیادہ قرضہ ہے تو کیا زیور كی زکات مجھے دینی ہوگی؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں مذکورہ سونے یا چاندی کے زیورات اگر خاتون کی ملکیت ہوں، اور نصاب کےبقدر  یا اس سے زائد ہوں تو اس صورت میں ان کی زکات کی ادائیگی خاتون پر ہی ہے، شوہر پر واجب نہیں، البتہ شوہر اگر بیوی کی اجازت سے زکات ادا کرتا رہا ہے تو  اس کی جانب سے تبرع تھا، پس اگر اب شوہر ادا کرنے سے قاصرہے تو بیوی کو خود زکات ادا کرنی ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144209200453
تاریخ19-04-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں