آنکھ کے دانے کے لیے وظیفہ
سوال
میری آنکھ میں گوہانجنی یا دانہ ہے، جو صحیح نہیں ہورہا، کوئی دعا بتادیں!
جواب
ہر فرض نماز کے بعد گیارہ مرتبہ سورۃ ق کی آیت:’’ فَكَشَفْنَا عَنْكَ غِطَاءَك فَبَصَرُكَ الْيَوْمَ حَدِيْد‘‘ اور گیارہ مرتبہ ’’ يَا نُورُ‘‘ اور گیارہ مرتبہ: ’’فَجَعَلْنٰهُ سَمِيْعًا بَصِيْرًا‘‘ پڑھ کر انگلیوں پر دَم کرکے آنکھوں پر ملا کریں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144209200371
تاریخ18-04-2021

