بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

انجیکشن اور ویکسین لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا

سوال

رگوں میں انجیکشن سے روزہ ٹوٹتا ہے؟ کرونا ویکسین سے روزہ ٹوٹتا ہے ؟

جواب

روزے  کی حالت میں انجیکشن  ( خواہ رگوں  میں لگوایا جائے، یا جلد / گوشت میں) لگوانے سے  روزہ فاسد نہیں ہوتا۔ نیز  مذکورہ ویکسین   بھی چوں کہ  بذریعہ  سرنج / انجیکشن لگائی جاتی ہے، لہذا  اس کے لگانے سے روزہ فاسد نہ ہوگا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"قال في النهر؛ لأن الموجود في حلقه أثر داخل من المسام الذي هو خلل البدن و المفطر إنما هو الداخل من المنافذ  للاتفاق على أن من اغتسل في ماء فوجد برده في باطنه أنه لايفطر و إنما كره الإمام الدخول في الماء و التلفف بالثوب المبلول لما فيه من إظهار الضجر في إقامة العبادة لا؛ لأنه مفطر اهـ"

(کتاب الصوم، باب ما يفسد الصوم وما لا يفسده، ج:2، صفحہ: 395 و396، ط: ایچ، ایم، سعید)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وما يدخل من مسام البدن من الدهن لايفطر، هكذا في شرح المجمع."

(کتاب الصوم، الباب الرابع فيما يفسد وما لا يفسد، ج:1، صفحہ: 203، ط: دار الفکر)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144209200367
تاریخ18-04-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں