بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عشاء کی نماز جماعت سے نہ پڑھنے کی صورت میں وتر جماعت سے پڑھنا

سوال

 ایک آدمی  نے فرض نماز جماعت  کے  ساتھ  نہیں پڑھی،  وہ وتر جماعت کے ساتھ پڑھے یا  الگ، اس کے لیے   کیا حکم ہے؟

جواب

اگر کوئی شخص عشاء کی نماز جماعت سے نہ پڑھ سکا ہو  وہ وتر کی نماز جماعت سے پڑھ سکتا ہے۔

الفتاوى الهندية (1/ 117):

'' وإذا صلى معه شيئاً من التراويح أو لم يدرك شيئاً منها أو صلاها مع غيره له أن يصلي الوتر معه هو الصحيح، كذا في القنية''.

فقط و اللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144209200350
تاریخ18-04-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں