ساڑھے ساتھ تولہ سونے کی زکات کا حساب کیسے کریں؟
سوال
ساڑے سات تولے سونے پر کتنے زکوٰۃ بنتی ہے، کیسے حساب لگایا جائے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں جس دن زکات کا حساب لگایا جا رہا ہو، اس دن سونے کی موجودہ قیمت معلوم کرکے ساڑھے سات تولہ کی جو قیمت بنتی ہو اس کو 40 سے تقسیم کر دیا جائے، حاصل جواب یعنی کل مالیت کا چالیسواں حصہ بطور زکات ادا کر دیا جائے۔
بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع میں ہے:
"وإنما له ولاية النقل إلى القيمة يوم الأداء فيعتبر قيمتها يوم الأداء، والصحيح أن هذا مذهب جميع أصحابنا" ( ٢ / ٢٢)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

