بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بکری کے بچے نے عورت کا دودھ پیا اب قربانی درست ہے؟

سوال

میری ایک بکری ہے اس نے بچہ دیا ہے،  بکری کو دودھ نہیں آرہا تھا تو ایک عورت نے اپنی چھاتی کا دودھ پلایا، دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا اس بچے  کی قربانی ہوسکتی ؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اگر بکری کا بچہ  ایک سال کا ہوجائے  اور اس میں قربانی سے مانع کوئی عیب نہ ہو تو شرعاً اس کی قربانی درست ہے، کسی عورت  کا دودھ پینے سے قربانی پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144209200305
تاریخ18-04-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں