بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

دو تولہ سونا اور ڈھائی لاکھ پر کتنی زکات بنتی ہے؟

سوال

میرے پاس دو تولہ سونا اور ڈھائی لاکھ روپے ہیں جو میری ذاتی ملکیت ہیں اور ایک سال کی مدت بھی گزر چکی ہے،  برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں کہ ان پر  کتنی  زکواة فرض ہوگی ؟ اگر ہوگی تو کتنی رقم بنتی ہےٹوٹل یہ بھی  بتادیں!

جواب

20 اپریل 2021 کو  پاکستان میں ایک تولہ سونے  کی قیمت 103750 روپے   ہے، اس حساب سے دو تولہ سونے  کی مالیت  207500 روپے  بنتی ہے، پس صورتِ  مسئولہ  میں سونے اور نقدی کی کل مالیت  457500 روپے کا چالیسواں حصہ  جو  کہ 11437 روپے 50 پیسے بطور زکات ادا کرنا آپ پر لازم ہوگا۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144209200294
تاریخ18-04-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں