بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں حیض آجائے تو کیا حکم ہے؟

سوال

روزے  دار عورت کو حیض آجائےتو کیا  وہ اس کے بعد کھا پی سکتی ہے یا افطاری تک انتظار کرے؟

جواب

روزے کی حالت میں اگر مغرب سے پہلے پہلے کسی بھی وقت عورت کو حیض آجائے تو اس کا روزہ فاسد ہوجائے گا، اور پاک ہونے کے بعد اس روزے کی قضا لازم ہوگی۔ اور حیض آنے کے بعد  عورت کھا پی سکتی ہے، روزہ دار کی طرح بھوکی پیاسی نہ  رہے، بلکہ کچھ نہ کچھ کھالے؛ کیوں کہ اس حالت میں اس کے لیے روزہ منع ہے۔   

"وأما في حالة تحقق الحیض و النفاس فیحرم الإمساك؛ لأن الصوم منهما حرام، والتشبه بالحرام حرام".

(طحطاوی علی المراقی : ص : ۳۷۰ )

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144209200292
تاریخ18-04-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں