میت کے روزوں کا فدیہ میت کے بھائی یا بیٹی کو دینا کیسا ہے؟
سوال
میرے ایک رشتہ دار کا انتقال ہوا ہے،اس کے ذمہ رمضان کے روزوں کی قضا ہے، اور اس کا فدیہ ادا کرناہے۔ کیا یہ فدیہ مردے کے بھائی یا اس کی شادی شدہ بیٹی کو دینا جائز ہے ، اگر وہ مفلس اور غریب ہو؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں میت کے روزوں کا فدیہ میت کے مستحق بھائی کو دینا جائز ہے، لیکن میت کی بیٹی کو دینا جائز نہیں ہے۔
فتاوی شامی میں ہے:
"قوله: ( أي: مصرف الزكاة والعشر) ... وهو مصرف أيضًا لصدقة الفطر والكفارة والنذر وغير ذلك من الصدقات الواجبة كما في القهستاني. "
(كتاب الزكاة، باب المصرف (2/ 339)، ط. سعيد كراتشي)
فقط، واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

