بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جان بوجھ کر دھواں منہ میں لے جانے سے روزے کا حکم

سوال

اگر بالارادہ دھواں منہ میں چلا جائے تو روزے کا کیا حکم ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ  میں اگر دھویں سے بچنا ممکن تھا،  لیکن بچنے کی تدبیر اختیار نہیں کی  گئی اور دھواں منہ کے راستے سے داخل کردیا گیاتو روزہ فاسد ہوجاۓ گا، قضا لازم ہوگی ، البتہ کفارہ نہیں ہوگا۔

چنانچہ ''فتاوی شامی'' میں ہے:

''ومفاده أنه لو أدخل حلقه الدخان أفطر أي دخان كان ولو عوداً أو عنبراً لو ذاكراً؛ لإمكان التحرز عنه، فليتنبه له كما بسطه الشرنبلالي''.

(الدر: ٢/ ٣٩٥، ط: سعيد)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144209200243
تاریخ17-04-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں