ہاتھ دھونے والے بیسن میں استنجا کرنا
سوال
ہاتھ دھونے والے سنک میں استنجا کیا جا سکتا ہے؟
جواب
جو جگہ ہاتھ دھونے کے لیے مخصوص ہو وہاں استنجا کرنا مروت کے خلاف اور کراہت کا باعث ہوتا ہے، نیز کھڑے ہوکر پیشاب کرنا مستقل طور پر مکروہ ہے، احادیثِ مبارکہ میں اس سے منع کیا گیا ہے؛ لہٰذا ہاتھ دھونے والے سنک میں استنجا کرنے سے گریز کرنا چاہیے، تا ہم اگر کسی نے بوجہ عذر یا ضرورت، ایسا کر لیا اور اچھی طرح پانی بہا دیا تو واش بیسن پاک سمجھا جائے گا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

